بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان تم منافق ہو، قانون کے ہاتھ اب تمہارے گریبان سے زیادہ دور نہیں ،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مر یم نواز نے کہا کہ عمران خان تم منافق ہو۔قانون کے ہاتھ اب تمہارے گریبان سے زیادہ دور نہیں۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب تم (عمران خان) نے مجھے سزاِئے موت کی چکیوں میں رکھا تب بھی میں عورت ہی تھی۔ اب تمھارے ظلم اور جھوٹوں کے پول کھل رہے ہیں ۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ تمہاراانتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو تم کیا عورت عورت کر رہے ہو منافق آدمی؟ اس ملک میں اگر قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اس کے ہاتھ تمہارے گریبان سے اب دور نہیں۔