مدینہ منورہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین نے مدینہ منورہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان سے تنظیمی امور پر مشاورت کی جبکہ اس موقع پر ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال بھی زیربحث آئی۔ن لیگ سعودی عر ب کے رہنماؤں نے کہاکہ مریم نواز شریف اور کیپٹن محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت اور مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنے کے عدالتی فیصلوں کا خیرمقدم کیا اور مریم نواز شریف اور کیپٹن محمد صفدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی۔ا نہوں نے امیدظاہر کی کہ اسحاق ڈار کے دوبارہ وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد معیشت کی سمت کا تعین اور روپیہ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نواز شریف کے سپا ہی ہیں اور نظریاتی اور وفادار پارٹی کارکنوں کو ہر سطح پر ترجیح دی جائے گی ۔
ن لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں رانا اشرف اورمنظور حسین کی مدینہ منورہ آمد، جاوید اقبال بٹ ودیگر سے تنظیمی امور پر مشاورت








