اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صبح ہمارا مسئلہ حل کریں گے، ہم صبح تک انتظار کریں گے۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے خالد حسین باٹھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں اتنی راتیں یہاں گزاری ہیں وہاں ایک اور سہی۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آپ کے مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تھوڑا وقت دیا جا رہا تھا، ہم نے کہا کہ تھوڑے وقت کیلئے نہیں ملیں گے۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وزیراعظم کے کل کے شیڈول میں ہماری ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
رانا ثنا نے یقین دہانی کرائی ہے صبح مسئلہ حل کریں گے، ہم انتظار کریں گے، چیئرمین کسان اتحاد








