کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹروں نے سابق صدر کی بیرون ملک منتقلی کے لیے صلاح مشورے شروع کر دیے۔ ضرورت پڑنے پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
آصف علی زرداری ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔









