بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں جمہوری ماحول نہیں ،آمرانہ سوچ ہے،فضل الرحمٰن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی کارروائی جاری ہے

دلائل دئیے جارہے ہیں۔نہ جمہوریت ہے نہ جمہوری ماحول ،آمرانہ رویے ہیں۔عدالت یقینا ًقانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔جوارکان ان کی کارکردگی ناخوش ہیں انہیں یہ منحرف اراکین کانام دے رہے ہیں۔

جو حکومت عام آدمی کے حقوق کا تحفظ نہ کرسکے اس کا پھرکیا کہہ سکتے ہیں۔ملک میں آمرانہ سوچ ہے ،جمہوری ماحول ہی نہیں ہے امید ہے عدالت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔معلوم نہیں حکومت کو عوام کےسامنےآنے کی ہمت کیسےہورہی ہے؟

ملک میں جمہوری ماحول نہیں ،آمرانہ سوچ ہے۔حکومت کی ان گراؤنڈ کوئی کارکردگی نہیں۔ان کی تاریخ تضاد سے بھری ہوئی ہے