بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوران گشت رینجرز اہلکاروں پرجرائم پیشہ افراد کی فائرنگ ، دو اہلکار زخمی

کراچی : ترجمان سند ھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر کوہی گوٹھ کے قریب جرا ئم کی روک تھام کے لیے گشت پر معموررینجرز اہلکاروں پر جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ کی۔ دوران گشت رینجرز اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان رکنے کی بجا ئے فرار ہوگئے جس پر رینجرز اہلکاروں کی جا نب سے تعا قب کر نے پر موٹر سائیکل سوارملزمان نے رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکارسپاہی محمد رمضان اورسپاہی شاہداقبال گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں زخمی رینجرز اہلکاروں کوطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑ ھا دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔