اسلام آباد(ممتاز نیوز )سینیٹ ترجمان نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے اپنی 5سال کی تنخواہ کی مد میں سینیٹ سے 72کروڑ روپے سے زائد تنخواہ کی وصولی کے بارے میں سوشل میڈیا پرخبروں کوبے بنیاد اورمن گھڑت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے حلف اٹھانے سے قبل اسے تنخواہ کی ادائیگی ناممکن ہے بدھ کوسینیٹ ترجمان سے سوشل میڈیاپروائرل خبروں کی تصدیق کے لیے رابطہ کیاگیاتوترجمان نے اسے قطعی طور پربے بنیاد اورحقائق کے منافی قراردیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کاکوئی رکن چاہے وہ سینیٹر ہویارکن قومی اسمبلی یاکسی صوبائی اسمبلی کارکن ہے وہ اپنی رکنیت کاحلف اٹھائے بغیر تنخواہ لینے کااہل ہی نہیں ہے ،اسحا ق ڈار کو72کروڑ روپے تنخواہ کی ادائیگی کی خبرمکمل طور پربے بنیادہے ۔
سینیٹ ترجمان نے اسحاق ڈار کی 72کروڑ روپے سے زائد تنخواہ کی وصولی کی خبروں کوبے بنیاد قراردیدیا








