بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ایک بار پھراستعفوں کا پنڈورا باکس عدالت میں اٹھا لائی ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک بار پھراستعفوں کا پنڈورا باکس عدالت میں اٹھا لائی ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پانچ ماہ گذر گئے مگر123 ارکان قومی اسمبلی میں سے کسی ایک نے بھی فیڈرل لاجز کی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ان گیارہ نے بھی نہیں جن کے استعفے منظور ہو چکے اور دعوے ہیں ریاست مدینہ کے ۔ ماشااللّہ