بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ سیاسی معاملہ ہے، سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے، وزیر داخلہ پنجاب

لاہور(ممتازنیوز) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سیاسی معاملہ ہے، سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ جب عمران خان حکم دیں گے تو ہم ایک جماعت کے طور پہ نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ہم نے کبھی بھی سرکاری وسائل استعمال کیے ہیں نہ کریں گے۔