ملتان (مقبول حسین) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان جتنے مرضی لانگ مارچ کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ عوام کے سامنے ان کے جھوٹ کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آ چکا ہے ۔
وہ مسلم لیگ (ن )ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وسابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے لیکن مخالفین روڑے اٹکا رہے ہیں ،قائد میاں نواز شریف جلد وطن واپس آ ئیں گے ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر ہی الیکشن ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آ ڈیو لیک نے عمران خان کے چہرے کا نقاب اتار دیا ہے اب چاہے وہ جتنی صفائیاں دیں کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا
ن لیگ آ ج بھی ملک کی بڑی سیاسی جمہوری اور عوامی جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کررہی ہے ۔
آ ڈیو لیک نے عمران خان کے چہرے کا نقاب اتار دیا ،گورنر پنجاب








