بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیلئے 40 کروڑ روپے سے نیا دفتر بنانے کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے لیے 40 کروڑ روپے سے نیا دفتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ مواصلات پنجاب کے مطابق کلب روڈ جی او آر میں 4.6 کینال پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نئے دفتر کی عمارت تعمیر ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نئے دفتر کی تعمیر کے لیے پلان اور نقشہ جات بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔
محکمۂ مواصلات پنجاب کے مطابق عمارت میں افسران کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست ہو گا۔
محکمۂ مواصلات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی عمارت کو وزیرِ اعلیٰ کے مہمانوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔