بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہنواز امیر سارہ سے پیسے منگواتا اور ذہنی ٹارچر کرتا رہا، مقتولہ کے والد کا الزام

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاون میں خاوند کے ہاتھوں قتل ہونیوالی کینیڈین نیشنل سارہ انعام کے والد نے الزام لگایا ہے کہ شاہنواز امیر سارہ سے پیسے منگواتا اور ذہنی ٹارچر کرتا رہا ،اسکے داماد شاہنواز نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت میری بیٹی کو ورغلا کر شادی کی اور سارہ سے پیسے منگواتا رہا بعد میں مزید پیسوں کا تقاضہ کرنے لگا، جواب طلبی پر اس نے میری بیٹی کو بہیمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا ،قاتل شاہنواز کو کیفر کردار تک پہنچا کرعبرت کا نشان بنایا جائے، نیشنل پریس کلب میں سارہ انعام کے بھائیوں فرخ انعام، عمر ریحام، چچا کرنل اکرام، پھوپھو ڈاکٹر سلمیٰ، کزن سائرہ قادر اور انجم اقبال ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ تین بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد کینیڈا میں سرکاری نوکری کر رہی تھی۔