بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سارہ انعام قتل: مرکزی ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے سار ہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو عدالت  میں پیش کیا۔

پولیس  نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور  کرتے ہوئے ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔