اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (China Road and Bridge Corporation CRBC) کے وفد نے وائس پریزیڈنٹ Ye Chengyin کی صدارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو مختلف جاری و مکمل شدہ میگا پراجیکٹس پر تفسیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قراقرم ہائی وے ٹو کےحویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن کو مکمل کرلیا گیا ہے جس پر ٹریفک روان دواں ہے جبکہ اسکے فیز ٹو تھاہ کوٹ تا رائے کوٹ پر بھی کام شروع ہے۔ اجلاس کو کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، راشاکئی اسپیشل اکنامک زون، کراچی حیدرآباد موٹروے M9, بابوسر ٹنل، ML-1 اور کراچی پورٹ ٹرسٹ تا PIPRI ریلوے کاریڈور کے منصوبوں پر بھی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سی آر بی سی وزیرِ اعظم کے سی پیک کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں اور معینہ ٹائم لائنز کے اندر مکمل کرنے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے۔اسکے علاوہ سی آر بی سی نے 10 ہزار میگاواٹ کے سولرآئیزیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. وائس پریزیڈنٹ سی آر بی سی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب زدگان کی مدد کے طور پر وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 1 لاکھ ڈالر کا چیک بھی پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ان منصوبوں کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو جلد مکمل کرکے ان پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں. اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت. وزیرِ سمندری امور سید فیصل سبزواری وڈیق لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔










