بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے تمام الزامات مسترد کر دیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، عمران خان کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے، الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتا، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔