اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے طارق شفیع، حامد زمان اور سیف نیازی کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان گرفتاریوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ حکومت کے سانس اکھڑ گئے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ کل سے شہباز شریف کی پریس کانفرنس اور اس کے بعد طارق شفیع، حامد زمان اور سیف نیازی کی گرفتاریوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ حکومت کے سانس اکھڑ گئے ہیں، یہ حقیقی زادی مارچ کے اعلان سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، گرتی ہوئی دیوار اب آخری دھکے کی منتظر ہے تو کارکنان تیاری پکڑ لیں۔
حکومت کے سانس اکھڑ چکے، آخری دھکے کی منتظر ہے ،فوادچودھری








