پشاور(ممتازنیوز) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ہدایت جاری کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو سرکاری وسائل کے استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔
پی ٹی آئی چارسدہ جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر جاری نوٹس کے معاملے پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا








