بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے عطاللہ عیسیٰ خیلوی ’’فیورٹ نمبر ون‘‘ قرار دے دیا 

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کے دوران گلوکار عطاللہ عیسیٰ خیلوی ’’فیورٹ نمبر ون‘‘ قرار دے دیا۔ عمران خان نے پارٹی کی مقبولیت میں عطاللہ کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ بہت سے گلوکار اور فنکار دیکھے ہیں ،تم نے اس وقت تک ساتھ دیا جب بڑے بڑے نام خوفزدہ تھے ۔انہوں نے خاص طور پر عطاللہ کے اس گانے ’’جب آئے گا عمران‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس گانے کو پورے ملک میں بہت مقبولیت ملی۔