تھانہ کراچی کمپنی میں شہری پر تشدد واقعہ کی منصفانہ انکوائری کے لیے، وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ قصور وار ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی غیر قانونی کارروائی میں قانون نافذ کرنے والا ملوث پایا گیا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تھانہ کراچی کمپنی میں شہری پر تشدد واقعہ کی منصفانہ انکوائری کے لیے، وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے. قصور وار ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی، کسی بھی غیر قانونی کارروائی میں قانون نافذ کرنے والا ملوث پایا گیا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ https://t.co/1RZbhgfSrz
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 8, 2022
شہری پر تشدد کی ویڈیو جمعے کی رات وکیل ایمان مزاری نے تھانے میں بنائی تھی۔وکیل ایمان مزاری کے مطابق وہ ایک کیس کے سلسلے میں تھانے پہنچیں تو وہاں ایس ایچ او کے کمرے سے ملحق روم سے تشدد اور کراہنے کی آوازیں آئیں۔آوازیں سن کر وہ اس کمرے میں پہنچیں اور دیکھا کہ ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے اور ایس ایچ او ارشاد اس پر تشدد کر رہا ہے اور اس کے چہرے پر ٹھڈے مار رہا ہے۔









