لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی ہدایات کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے سربراہ زبیر خان نے نجی ٹی وی پر نشرکردہ خبر پر فوری ایکشن لے لیا، فیصل آباد کے 75 سالہ شہری ظفر اقبال کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، ظفر اقبال کے اہل خانہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ، شکایت سیل کے چیئرمین زبیر خان اور ضلعی چیئرمین چوہدری ندیم سے اظہار تشکر۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے پوش علاقے پیپلز کالونی سے ظفر اقبال نامی 75 سالہ شہری رات گئے اپنے گھر سے لاپتا ہوگیا تھا، شہری کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، راستہ بھول کر انجان مقام کی طرف چل پڑا، اہل خانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے، فیصل آباد کا چپہ چپہ چھان مارا لیکن کہیں سے نہ مل سکا، نجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین زبیر خان کا فیصل آباد کے ضلعی چیئرمین چوہدری ندیم کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت، ہر طرح کے وسائل استعمال کرکے بزرگ شہری کو جلد ازجلد بازیاب کرایا جائے گا، چوہدری ندیم کی اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر یقین دہانی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے بزرگ شہری کی بازیابی کیلئے سڑکوں اور پبلک مقامات پر نصب ویڈیو کیمروں اور سوشل میڈیا سمیت جدید وسائل کا استعمال یقینی بنایا، آخرکار ظفر اقبال کو ریلوے اسٹیشن سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق ظفر اقبال کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں، پیشانی اور جسم پر زخم کے معمولی نشانات ہیں، گمشدگی کے دوران ہارٹ اٹیک ھی ہوا، مقامی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، اہل خانہ نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
فیصل آباد ، 75 سالہ بزرگ شہری لاپتہ، وزیر اعلیٰ شکایت سیل کا بروقت ایکشن ، بحفاظت بازیاب، اہل خانہ کا چیئرمین زبیر خان اور چوہدری ندیم سے اظہار تشکر








