بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ!عوام کو ریلیف ملے گا یانہیں ؟ بڑے کیس کا بڑا فیصلہ محفوظ

لاہور:بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ختم ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ یا تو عوام کو بجلی کے بلوں میں مزید ریلیف مل سکے گا یا پھر مہنگی بجلی ہی بھگتنا پڑے گی؟ عدالت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سبسڈی دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔تمام درخواست گزاروں کی جانب سے دلائل مکمل کرلئے گئے ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے روزانہ کی بنیاد پر کیس پر سماعت کی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ جو صارفین بجلی کا بل جمع کروا چکے ہیں انکو کیسے رقم واپس ہو گی۔درخواست گزاز نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں پیسے کی واپسی کا طریقہ کار واضح کیا جائے۔53 سے 60 روپے فی یونٹ فیول پرائس کی مد میں صارفین سے چارج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لوگ پیسے نہیں دے سکتے ہیں۔لوگ بل جلا رہے ہیںوفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری دی۔وفاقی حکومت کی  بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ  کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ  قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے۔کیس کے حتمی فیصلےتک فیول ایڈجسمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔