بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی آڈیو لیکس سے پتہ چل گیا حقیقی آزادی کیا ہے؟خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی آڈیو لیکس سے پتہ چل گیا ہے کہ اس کی حقیقی آزادی کیا ہے، کے پی میں سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صورتحال دن بدن بگرتی جارہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ پر تشدد ہوا جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کے پی میں جاکر پناہ لی جبکہ سابق وزیر اعظم کے پی کے کا ہیلی کاپٹر، پولیس اور دیگر وسائل استعمال کر رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے پی حکومت کے وسائل استعمال کررہا ہے جبکہ کے پی کے کی تمام پولیس بھی سابق وزیراعظم کے ذاتی استعمال میں ہے
وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری کے پی کے حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار میں لے آئے اور اسی چکر میں صوبہ ان کے ہاتھوں سے پھسلتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو لیکس سے پتہ چل گیا ہے کہ اس کی حقیقی آزادی کیا ہے، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت کو سپرنگ بورڈ بنایا ہوا ہے، یہ کسی بھی طرح دوبارہ حکومت چاہتے ہیں، چاہے نیوٹرلز کے پاؤں پڑنا پڑ جائے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے پھر سکیورٹی فورسز کی ہے۔