اسلام آباد (ممتازنیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 اکتوبر 2022 کو سہ پہر 4 بجے ہونا تھا تاہم بعدازاں اس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی جو اب (کل) 11 اکتوبر 2022 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا








