اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں برآمدی شعبے کیلئے بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے گندم کی نئی امدادی قیمت سے متعلق سمری مؤخر کردی ہے، جبکہ گوادر پورٹ کو گندم درآمد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے 30 جون 2023 تک ہوگا۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے، یہ گرانٹ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو ملے گی۔
ای سی سی اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت کا تعین نہ ہوسکا، سندھ حکومت نے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے من سے کم مقرر کرنے سے انکارکردیا، وفاق نے 3000 سے 3200 روپے فی من کی تجویز دی تھی، سمری پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔









