راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔
ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں توDچوک کیسےمحفوظ ہوگانوازشریف ڈیل کےمنتظر،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 11, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
آڈیو لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےدفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسےمحفوظ ہوگا۔









