پاکستانی یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو نے نکاح کر لیا۔
رضا سمو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
رضا سمو نے اپنی ہمسفر کا چہرہ تو نہیں دکھایا مگر اُن کا اپنے ایک وی لاگ میں بتانا تھا کہ اُن کی ہونے والی اہلیہ کی نشانی یہ ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔
رضا سمو نے اپنی اہلیہ کو شادی کے موقع پر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی ہے جس کی خرید و فروخت پر انہوں نے خصوصی وی لاگ بھی بنایا تھا۔
رضا سمو کا شادی سے متعلق اپنے ایک وی لاگ میں بتانا تھا کہ پہلے نکاح ہوگا اور بعد ازاں ایک سے ڈیڑھ ماہ میں رخصتی ہو جائے گی۔









