وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے لئے پرویز ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرویز ملک کی پہلی برسی پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سے بچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سےبچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔ وہ نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔انہوں نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2022









