پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اتنی غیر مقبول کبھی نہیں تھی جتنی اب ہے، جب تک اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی حکومت کو سپورٹ کر رہی تھی وہ مقبول تھی۔
ایک انٹرویو میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی غیر مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی لے ڈوبی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ڈنڈے پر کھڑی ہے، اس طرح سے حکومت نہیں چل سکتی، اسٹیبلشمنٹ کو اس کا نقصان ہو رہا ہے۔
جب تک اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی حکومت کو سپورٹ کر رہی تھی وہ مقبول تھی،فوادچودھری








