بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کارکنوں کی بازیابی، پارٹی دفاتر کھلوانے میں کردار ادا کرونگا، کامران ٹیسوری

کراچی( مانیٹرنگ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےمزار قائد اورشہدا ء قبرستان پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، انکاربہادر آباد میں شاندار استقبال کیاگیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی،پارٹی دفاتر کھلوانے میں کردار ادا کرونگا۔گزشتہ روزگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےمزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر ملک و صوبہ کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعابھی کی ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مزار پر رکھی مہمانوں کی کتاب میں بابائے قوم کے بارے میں تاثرات درج کئے کہ قائد اعظم نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے محکوم مسلمانوں کو آزادی دلائی ، ملک کے موجودہ حالات قائد کے رہنمااصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں ۔ بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یاسین آباشہداء د قبرستان میں شہداء کی قبور پر حاضری دی فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ بعد میں گورنر سندھ نے بہادر آباد پہنچ کر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی آمد پر کارکنان کی جانب سے گورنرسندھ پرپھولوں کی پتیوں نچھارو کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس امید کا اظہار کیاکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پاکستان میں جمہوریت کے قیام اورشہری سندھ خصوصاََکراچی میں امن و امان ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کرینگے کیونکہ شہری سندھ کے عوام سمجھتے ہیں کہ شہری علاقوں کے مسائل کی حل سے ہی پاکستان کا استحکام ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ سندھ میں نا انصافیوں پر مبنی کوٹہ سسٹم جو گزشتہ 50سال سے نافذ ہے اسکا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جائینگے اورلاپتہ افراد کی بازیابی اوراسیروں کی جلد رہائی کیلئے بھی گورنر سندھ خصوصی کردار اداکرینگے اور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ کامران ٹیسوری انصاف کے قیام سے سندھ میں شہری و دیہی کا فرق بھی ختم کرینگے کیونکہ انصاف کے بغیر نہ تو گھر قائم رہ سکتا ہے نہ ہی ملک نہ ہی صوبہ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تمام لوگ پارٹی کے اصولوں اور نظریے کو اپناتے ہوئے واپس اپنے گھر لوٹ آئیں، ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔