نوری آباد(ممتازنیوز)کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں دس افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے بڑی مسافر بس میں 50 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
پولیس نے بس میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
نوری آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی، 10 افراد جاں بحق








