اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستا ن کی موجودہ صورتحال پر ہمیں تشویش ہے ،افغانستان کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر فوری امداد کی ضرورت ہے ۔ ممالک کے درمیان ایک دوسرے پرانحصار بڑھ رہا ہے ،اس وقت دنیا کو عالمی سطح پرتنازعات کا سامنا ہے ۔
نائب وزیر اعظم قازقستان مختار تلبردی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور درپیش چیلنچز سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے ،مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوزنسلی اور مذہبی نفرت کا باعث بنتی ہے۔روس یوکرین تنازعہ سے عالی معیشت دباو کا شکار ہے ۔مختار تلبردی نے پاکستان کواو آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد پیش کی ۔قازقستان کے نائب وزیر اعظم اپنے ملک اور ایشیا گروپ کی او آئی سی اجلاس میں نمائندگی کر رہے ہیں ۔









