اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایک نامعلوم شخص اتحادیوں کے معاون خصوصی بننے پر گفتگو کررہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ ایاز صادق صاحب کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے ’ایس اے‘ پی ایم سے بھی شیئر مانگ رہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جی بالکل، بلاول نے بات کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی#GeoNews pic.twitter.com/ACowJLfNkj
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 12, 2022
آڈیو میں نامعلوم شخص کہہ رہا ہے کہ پھر اب آپ دیکھ لیں، پھر ہمیں ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو بھی لگانا ہے، پھر میں آپ کو ایک فائنل نمبر بتادوں گا، اس پر وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر صاحب سے بھی شیئر کرلیں ناں، پیپلز پارٹی ہی نہیں باقی بھی شیئر کرلیں۔
مبینہ آڈیو لیک میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ وہ پھر ایم کیو ایم اور جے یو آئی بھی مانگے گی، متحدہ کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہا ہے کہ ڈیل کرانے میں ان کا بڑا اہم رول تھا۔
آڈیو لیک میں وزیراعظم شہباز شریف سوال کرتے ہیں کہ یہ کون؟ جس پر نامعلوم شخص جواب دیتا ہے کہ سر یہ کراچی کا بندہ ہے۔









