پشاور: صوبائی دارلحکومت پشاور کے حلقہ این اے 31 میں ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سعید احمد خان نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاورمیں ٹوٹل پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 265 ہے۔تمام پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ڈی آر او نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کو بڑھادیا گیا ہے ۔ ہر پولنگ سٹیشن پر 13 پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے۔زنانہ پولنگ سٹیشنوں پر تین خواتین اہلکاروں سمیت 16 اہلکار ہونگے۔ایمرجسنی کی صورت میں آرمی اور ایف سی کی بھی خدمات لی جائینگی۔









