بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے، عمران خان اتوار کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ، شیخ رشید

اسلام آباد (ممتاز نیوز) سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔جمعرات اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ میں نے آج عمران خان کوجلسےمیں کہا ہےکہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نےاپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے چہرےاوردستانے پہنےہوئےہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہےانصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہےشریف خاندان کےکنفرم کیسزمیں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملےگا۔