اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس پاکستان کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہاہے۔
مذہب کا دہ ش ت گ ردی سے کوئی تعلق نہیں ، نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا بہت بڑھا، اسلاموفوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں تاریخی قرارداد منظور ہوئی ۔ نیوزی لینڈ میں 15 مارچ کو مسلح شخص نےمسجد میں 50 مسلمانوں کو قتل کردیا۔بدقسمتی سے مسلم ممالک کے سربراہان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے کچھ نہ کیا۔
اسلام کو دہ ش ت گ ردی سے جوڑنے سے زیادہ متاثر مغرب میں رہنے والے مسلمان ہوئے۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے کہ دنیانےاسلاموفوبیاکوایک حقیقت سمجھا۔دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کےواقعات کا سامناہے۔حضرت محمد ﷺنے فرمایا ۔ریاست مدینہ میں اقلیتوں کو حقوق حاصل تھے۔غلاموں کو گھر کے افراد کی طرح رکھو۔
کچھ حکمران خود کو اعتدال پسند قراردیتے رہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام کا کوئی اور نگ بھی ہے۔ مسلم دنیا سے اسلاموفوبیا پر خاموشی اختیار کی۔ہمارے ایک سربراہ نے ترقی پسندانہ جدت کا نظریہ پیش کیا۔ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کا مغرب میں رہنا مشکل ہوگیاتھا۔اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہیں ہمیں اپنا بیانیہ آگے بڑھانا ہوگا۔ ریاست مدینہ دنیا کی بہترین فلاحی ریاست تھی۔
ہمیں اپنی بچوں کو ریاست مدینہ کی بنیادی اصولوں سے متعلق آگاہی دینی ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے۔ جو اسلام کے نام پر بناہے۔ تاریخ میں پہلی بار اسلاموفوبیا کو دنیا سے حقیقت سمجھا۔اسلام نے خواتین کو زیادہ حقوق دیئے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں 70 فیصد خواتین وراثتی حقوق سے محروم رہ جاتی ہیں۔
بھارت نے غیر قانونی طورپر ک ش م ی ر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔ بھارت ک ش م ی رسے باہرکے لوگوں کولاکربسارہاہے اورک ش م ی ری وں کواقلیت میں تبدیل کررہاہے جوجنگی جرم ہے۔افغانستان میں انسانی بحران ہے۔ 40 سال ہوگئے ہیں کہ کوئی ملک افغانستان کی طرح متاثرنہیں ہوا۔
بھارت ک ش م ی ر باہر سے لوگ لاکر کشمیریوں کو اقلیت بنارہاہے۔وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کرپشن کے خلاف اقدامات کرنےہوں گے۔کرپشن کی وجہ سے ملکوں پر معاشی دباو آتاہے۔دنیا ثقافتی اور اخلاقی طور دیوالیہ پن کی طرف جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بچوں کے ساتھ زی ادت ی کےواقعات میں اضافہ ہورہاہے۔ہم نے نوجوانوں کی تربیت اور ان کی آگاہی کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی بنائی۔رحمت للعالمین اتھارٹی کا مقصد نوجوانوں کوحضرت محمد ﷺ کی سیرت سے آگاہ کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ دنیا کو آج سے پہلے اتنے چیلنجز کا سامنا کبھی نہیں ہوا تھا۔ریاست مدینہ دنیاکاایک بہت بڑاانقلاب تھا۔









