بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نورا فتحی، بریڈ پٹ کے بارے میں دیے بیان پر تنقید کا شکار

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی امریکی اداکارہ بریڈ پٹ کے بارے میں دیے ایک حالیہ بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔

نورا فتحی کے ایک حالیہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتحی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بریڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔

r/BollyBlindsNGossip – Guess who slid into Nora’s DMs

اداکارہ کے اس جواب نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا اور اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ایک صارف نے لکھا کہ’بریڈ پٹ تو انسٹاگرام پر موجود ہی نہیں ہیں‘۔

نورا فتحی، بریڈ پٹ کے بارے میں دیے بیان پر تنقید کا شکار

ایک اور صارف نے لکھا کہ’میں اس جواب پر شرمندہ ہوں، جب بریڈ پٹ انسٹاگرام استعمال ہی نہیں کرتے تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اُنہوں نے اداکارہ کو میسج کیسے کردیا‘۔

نورا فتحی، بریڈ پٹ کے بارے میں دیے بیان پر تنقید کا شکار

صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’کیا ہمیں اس بات پر یقین کرنا چاہیے؟‘

نورا فتحی، بریڈ پٹ کے بارے میں دیے بیان پر تنقید کا شکار

البتہ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔