بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ کی دنیا بھر میں دھوم، فلم باکس آفس پر کامیاب رہی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کی بڑے بجٹ کی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’پاکستان سمیت دنیا بھر میں  زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بڑے پیمانے پر  دنیا بھر کے کئی ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور ریلیز کے پہلے دن سے ہی فلم  نے مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر  اچھے بزنس کا آغاز کیا ہے۔

پاکستانی عوام نے فلم کی کہانی پر مِلا جُلا ردِعمل دیا  ہے، عوام پرانے مولا جٹ کی مقبولیت کی وجہ سے کہانی کی تعریف کر رہے ہیں جو ایک کلٹ کلاسک تھا، تاہم ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم پرانے مولا جٹ کا ریمیک نہیں ہے۔

 

بلال لاشاری کی  70 کروڑ کے بڑے بجٹ کی یہ فلم ریلیز کے پہلے دن ہی مقامی طور پر 4.9 کروڑ اور بین الاقوامی سطح پر 4.4 کروڑ اکٹھےکرنے میں کامیاب رہی۔

فلم کو دنیا بھر میں 420 اسکرینز پر دکھایا جا رہا ہے جبکہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نئی مولا جٹ کچھ ہی ہفتوں میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

Film The Legend of Maula Jatt Public Reaction

یاد رہے کہ لیجنڈ آف دی مولا جٹ میں فواد خان نے مولا جٹ، ماہرہ خان نے مولا جٹ کی محبوبہ، حمزہ علی عباسی نےویلن  نوری نتھ جبکہ حمائمہ ملک نے دارو کا کردار نبھایا ہے۔