بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز ،حمزہ کو بری کرنے والوں کو غدار کہنا توہین عدالت،عدلیہ عمران کے بیان کا نوٹس لے ، گیلانی

ملتان (مقبول حسین)سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ توہین عدالت پر معافی مانگنے والا عمران خان بار بار توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کرنے والوں کو غدار کہنا کھلم کھلا توہین عدالت ہے ،ہم نے نا کردہ گناہ میں جیلیں کاٹیں ،عمران خان ہر روز عدالتوں سے ضمانتیں کرارہا ہے لیکن وہ جو زبان استعمال کر رہا ہے اعلی عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ,16اکتوبر کو عوام عمران خان کے بیانیے کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے مسترد کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں ،انشاء اللہ امپورٹڈ جماعت سے عوام مکمل حساب لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2 ایم اآرمیں رائے وحید مراد کے ذیر اہتمام سید علی موسی گیلانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام سے خطاب میں کیا ۔جلسہ سے ملک ذوالفقار ڈوگر رانا اقبال سراج اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو سید علی موسی گیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ادھر سید یوسف رضا گیلانی نے ڈیرہ محمدی میں ایک استقبالیہ سے خطاب کیا جس کا اہتمام درگاہ حضرت نواب سخی کے سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی نے کیا تھا جبکہ اجتماع سے سابق وفاقی وزیر صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی، سجادہ نشین درگاہ حضرت موسی پاک شہید مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، اچ شریف کے مخدوم سید سمیع حسن گیلانی اور مخدوم زوہیب گیلانی نے شرکت اور خطاب کیا ۔اس موقع پر چیئرمین رانا ابراہیم مدنی بھی بھی موجود اور مخدوم زوہیب گیلانی کی قیادت میں کلہوڑہ برادری کے مکینوں کی بڑی تعداد میں سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور سید علی موسی گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔یوسف رضا گیلانی نیان اجتماعات سے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کے سیاسی حالات کو کشیدہ بنا رہے ہیں وہ اپنی ہر گفتگو میں اداروں کو ٹارگٹ کرکے عوام کو ڈی ٹریک کرنے کی ناکام کوشش کر تے ہیں عوام ان کی چالوں کو جان چکے ہیں ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گیلانی خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی تعلیم اور صحت کے ادارے قائم کئے میں نے بطور وزیراعظم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی اعلی تعلیم کے لئے وظائف دیئے ملتان سمیت پورے سرائیکی وسیب کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے ہٹنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ایک طرف پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفی دیا ہوا ہے اور دوسری طرف الیکشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں حالانکہ پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن نے اسمبلیوں میں نہیں جانا ادھر یونین کونسل رنگیل پور میں رانا فاروق کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سید علی موسی گیلانی کی انتخابی مہم ثابت کر رہی ہے کہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں اور حلقہ این اے 157کے عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ سید علی موسی گیلانی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے یونین کونسل رنگیل پور میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں، سابق ایم پی اے شیخ سلمان نعیم نے اپنے خطابات میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن سید علی موسی گیلانی کے حق میں ووٹ ڈالے گا اور انہیں کامیاب کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اجتماع سے چوہدری نوید الحق آرائیں،چوہدری آصف صغیر آرائیں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔