بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اجتماعی قبروں کا معاملہ ، فورسز کو بری الذمہ قرار دینے پر نورمسکانزئی تنقید کا نشانہ بنے

خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی 2014میں خضدار میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے معاملے پر قائم ہونے والے عدالتی کمیشن کے سربراہ تھے ،کمیشن کی طرف سے اس معاملے میں فورسز اور ایجنسیوں کو بری الذمہ قرار دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔
کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ” کسی نے بھی مسلح فورسز اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، جبکہ انٹیلی جنس اداروں کے خلاف اجتماعی قبروں کے معاملے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد بھی نہیں ملے”۔