مانامہ (ممتازنیوز) پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین نے سفارتخانہ پاکستان بحرین سے سبکدوش ہونے والے ہیڈ آف چانسری حسین یوسف کے اعزاز میں بحرین کے نجی ہوٹل میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر سفیر پاکستان محمد ایوب خاص مہمان تھے، انہوں نے بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا.۔ سفیر پاکستان نے پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین کی جانب سے ہیڈ آف چانسری کو ان کی کمیونٹی خدمات پہ یادگاری شیلڈ پیش کی ۔سوسائٹی کے اعلیٰ عہدیداروں میں شبیر احمد اور رانا شاہد احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سبکدوش ھیڈ آف چانسری کو خراج تحسین پیش کیا اور تقریب میں موجود تمام ممتاز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین کا ہیڈ آف چانسری حسین یوسف کے اعزاز میں الوداعی تقریب








