بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم تحریک عدم اعتماد میں کتنے ووٹ لیں گے؟  سعید غنی کا دعویٰ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ووزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے عدم اعتماد سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان 120 ووٹ بھی نہیں لے سکیں گے۔سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم شروع سے پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور یقین ہےکہ عمران خان 120 ووٹ بھی نہیں لے سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال کو میں مارشل لا کی صورتحال بالکل نہیں سمجھتا ہوں۔ عمران خان رسمی طور پر کچھ دن کےلئےہی وزیراعظم رہ گئے ہیں۔ وہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، وہ انارکی پھیلانے کے بجائے توبہ کریں اور لوگوں سے معافیاں مانگیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرتی ہے وہ سمجھ میں آتا ہے اور ٹھیک ہے لیکن دنیا میں حکومتیں کہیں بھی احتجاج کیلیے نہیں جاتیں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ نیب کا ادارہ بند ہونا چاہیے اور انتقامی کارروائیاں کرنیوالے نیب افسران کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔