مکران (ممتاز نیوز )کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی دعوت پر مکران میڈیکل کالج کے 107 طلباء بشمول 35 طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن کے لیے ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت کا دورہ کیا جہاں آفیسرز اور طلباء کے درمیان کھیلوں اور تفریح کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔آفیسرز اور طلباء کے درمیان کرکٹ میچ ہوا جو طلباء کی ٹیم نے جیت لیا۔کرکٹ کے علاوہ بہت سے دیگر تفریحی ایونٹ منعقد کیے گئے جن سے مہمان نوجوان بہت خوش ہوۓ۔ دن کے اختتام پر طلبا بلوچی چاپ اور پشتو اتنڑ سے بھی محظوظ ہوۓ۔تقریب کو طلباء کی طرف سے بہت پذیرائی ملی اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں ایک دوسرے کو بہتر سمجھنے میں بہت مفید رہتی ہیں۔










