بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کے اعتماد پر پورا اترنےکی کوشش کریں گے ، یوسف رضا گیلانی

ملتان (مقبول حسین)سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ این اے 157 کے حلقہ کی عوام اور سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،حلقہ کی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔یہ سید علی موسیٰ گیلانی کی جیت نہیں بلکہ حلقہ کی عوام کی جیت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن )شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل ،جنرل سیکریٹری خولہ امجد ،سیکریٹری انفارمیشن مدیحہ شیخ شیخ ،جودت کامران سے گیلانی ہاؤس میں مبارکباد دئیے جانے کے موقع پر کیا ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یقینا ًن لیگ کی خواتین کارکنان نے بھی سید علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کی جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ۔گیلانی خاندان کو جب بھی اسمبلیوں میں جانے کا موقع ملا ،عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنایا ،اب بھی حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کیا جائے گا۔