بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا بگل بج چکا ہے،مخدوم سید احمد

ملتان (مقبول حسین)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد نے سینئروائس چیئرمین پی پی پی سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے انکے رہائش گاہ ملتان میں پر جا کر ملاقات کی اور انہیں بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی کی تاریخ کامیابی پر دلی مبارکباد دی جبکہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادر شاہین،سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی جی خان ریاض حسین سامٹیہ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راو ساجد علی خان،ضلعی جنرل سیکرٹری بہاولپور ارشاد احمد سرویا اور ڈویژنل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ان پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود اور سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سید علی موسیٰ گیلانی نے “ملتان کے سیاسی خانہ بدوش و فرعون” شاہ محمود قریشی کا تکبر و غرور خاک میں ملا دیا ہے اور اسے عبرتناک شکست دینے پر حلقہ این اے 157 کے باشعور عوام ووٹروں سپورٹروں اور جیالے کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی فتح پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی ہے اور اس شاندار جیت کا تمام تر سہرا پاکستان پیپلزپارٹی کے محنتی جیالوں ،کارکنوں پارٹی عہدیداروں،ذیلی تنظیموں کے علاوہ پی ڈی ایم کے کارکنوں کے سر ہے جنہوں نے دن رات شاندار الیکشن مہم چلا کر تاریخ رقم کی اور ملتان کے فرعون کو عبرتناک شکست دی ہے۔انہوں کا کہاکہ جنوبی پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا بگل بج چکا ہے اور انشاءاللہ آئندہ جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی اور معیشت کی مضبوطی کے ساتھ اتحادی حکومت عوامی ریلیف پر خصوصی مبذول کرے گی تو تحریک انصاف کے سابقہ پونے چار سالہ دور حکومت کے ستائے عوام عمران خان کا نام بھی سننا گوارہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا این اے 157 کے علاوہ دیگر حلقوں میں ضمنی الیکشن میں بذات خود الیکشن لڑنا اور سیلاب متاثرین کے نام پر چندہ اکٹھا کرکے اپنی ذات کے لیے اربوں روپے جلسوں پر خرچ کرکے الیکشن جیتنا کوئی کمال نہیں بلکہ کمال تو یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے نامزد امیدواروں حلقہ این اے 157 ملتان اور این اے 237 کراچی سے جیتے اور پارٹی قیادت نے انکی کمپین تک بھی نہ چلائی اور سیاسی جلسے کرنے کی بجائے سیلاب میں ڈوبے کروڑوں عوام کو مشکلات سے نکالنے میں مصروف رہےاور تاحال ان کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی میں مصروف کار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس عظیم الشان جیت کو جنوبی پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے نام کرتے ہیں اور انکی امداد و بحالی میں شب و روز مصروف کار رہنے پر بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور سیاسی فضاوں کا رخ بتا رہا ہے کہ مستقبل کے وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری ہوں گے۔