بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر نواز شریف شدید برہم، رپورٹ طلب کرلی

لندن:مسلم لیگ(ن) کی ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر پارٹی قائد نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست پر پارٹی میں ہلچل مچ گئی، پارٹی سربراہ نواز شریف نے قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور انہوں ںے لیگی وزرا اور عہدے داروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔
قیادت کی جانب سے نواز شریف کو ضمنی انتخابات میں شکست کی ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بجلی کے بھاری بل، پارٹی کا مفاہمانہ بیانیہ اور قیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں۔
ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سرخرو ہوئی ہے اور پیپلزپارٹی کی پنجاب میں واپسی ہوئی ہے۔
شکست کے مکمل اسباب جاننے کے لیے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ۔ یہ کمیٹی دو روز میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کی رپورٹ نواز شریف کو ارسال کرے گی۔