بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر (ن )لیگ سعودی عرب شیخ سعید احمد نے ماریہ صدیقی کو ڈپٹی ہیڈ آف وویمن ونگ مقررکردیا 

ریاض(وقار نسیم وامق)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز کے صدر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک کی مشاورت سے ماریہ صدیقی کو ڈپٹی ہیڈ آف وویمن ونگ سعودی عرب مقررکردیا۔اس ضمن میں انہوں نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ادھربیرسٹر امجد ملک اور شیخ سعید احمد اپنے  الگ الگ بیانات میں کہاکہ ماریہ صدیقی اعلیٰ تعلیم یافتہ سافٹ ویئر انجینئرنگ ، ماسڑ آف بزنس ایڈمنسٹریشن مارکیٹنگ میں ڈگری ہولڈر اور دنیا کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ میں نمایاں پوزیشن پر رہی ہیں ،امید ہے کہ وہ شعبہ خواتین ونگ کا اثاثہ ثابت ہوں گی۔ علاوہ ازیں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی ہیڈ آف وویمن ونگ ماریہ صدیقی نے کہا ہے کہ قیادت نے انہیں جو ذمہ دار ی سونپی ہے وہ اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گی اور قیادت کی رہنمائی میں اہداف پورے کرنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے اپنی تقرری پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار، بیرسٹر امجد ملک،صدر شعبہ خواتین انٹرنیشنل سینیٹر نزہت صادق ، شیخ سعید احمد،جنرل سیکرٹر ی ن لیگ سعودی عرب ملک منظور حسین اور کوآرڈی نیٹر عدنان بٹ کا شکریہ اداکیا۔