اسلام آباد(نجیب ملک)پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد پولیس نے لائحہ عمل مرتب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کےحوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد پولیس کے افسران کااجلاس ہوا۔ سکیورٹی اینڈ امن عامہ کے پیش نظر بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد پولیس نے حکمت عملی طے کرلی








