بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

24 برس میں پہلی بار کانگریس کا صدر گاندھی خاندان سے باہر کا ہوگا

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں کانگریس کی137سالہ تاریخ میں پارٹی کے چھٹے صدر کے انتخاب کے لیے تقریباً 9,300کانگریسی مندوبین نے پیرکو حق رائے دہی استعمال کیا،نتائج کا اعلان آج ہو گا،24 برس میں پہلی بار کانگریس کا صدر گاندھی خاندان سے باہرکا ہوگا،انتخابات میں دو امیدوارملک ارجن کھرگے اور ششی تھرور مد مقابل ہیں، صبح10:00بجے سے شام4:00بجے تک تمام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دفاتر میں ووٹنگ ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے مطابق تقریبا 67پولنگ بوتھ بنائے۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام بیلٹ بکس نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں لائے جائینگے۔ ووٹوں کی گنتی ختم ہوتے ہی نتائج کابدھ کو اعلان کر دیا جائیگا۔