بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بے سہارا اور غریبوں کی خدمت کرنا ورثے میں ملا ہے ٗسیاست سے بالاتر ہوکر کارخیر کے کام کو جاری رکھیں گے ٗ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ٗچودھری محمد شہباز بابر کا الشریف فائونڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب سے خطاب

فیصل آباد/سمندری (ممتاز نیوز)وزارت اطلاعات ونشریات کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی چودھری محمد شہباز بابر نے کہا ہے کہ بے سہارا اور غریبوں کی خدمت کرنا انہیں ورثے میں ملا ہے جسے وہ سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جاری و ساری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے آبائی گائوں چک نمبر 467 ٗ گ۔ب شریف آباد ٗ سمندری میں الشریف فائونڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
20 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں علاقے کی ممتاز سیاسی ٗ سماجی اور مذہبی شخصیات ٗاہل علاقہ اور نئے شادی شدہ جوڑوں کے عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ الشریف فائونڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام ہر سال مسلمان اور عیسائی مذاہب سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے چلا آ رہاہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری محمد شہباز بابر کا کہنا تھا کہ دکھی ٗ غرباء اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا انہیں اپنے والے چودھری محمد شریف (مرحوم) کی جانب سے ورثے میں ملا ہے جسے وہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے صاحب حیثیت طبقے پر زور دیا کہ وہ بھی دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
تقریب سے خطاب میں علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے الشریف فائونڈیشن کے زیراہتمام ہونے والے اجتماعی شادی کے جذبے کو سراہا اور توقع ظاہر کی ہے کہ چودھری محمد شہباز بابر اپنے والد کی جانب سے ورثے میں ملنے والے نیک کام کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
تقریب کے آخر میں نئے شادی شدہ جوڑوں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی گئی اور ان میں تحائف اور جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا جبکہ شرکاء کے لئے کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ شادی شدہ جوڑوں اور ان کے عزیز واقارب نے پروقار تقریب کے انعقاد پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات چودھری محمد شہباز بابر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے والد چودھری محمد شریف (مرحوم) کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔