وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ۔کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ قیادت وفد میں وفاقی وزیرِ سمندری امور فیصل سبزواری، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور وسیم اختر شامل تھے ، اسکے علاوہ وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں متحدہ کے وفد نے وفاقی حکومت کے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مداخلت کی درخواست کی اور شکوہ کیا کہ گر اس سے متعلق کچھ نہیں ہوا تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا، اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔
وزیراعظم نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی








